شہر قائد کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بلدیاتی اداروں کے پاس وسائل نہیں، مئیر کراچی

شہر قائد کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بلدیاتی اداروں کے پاس وسائل نہیں، مئیر کراچی فائل فوٹو شہر قائد کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بلدیاتی اداروں کے پاس وسائل نہیں، مئیر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کومفلوج بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی اداروں کو مفلوج بنا دیا ہے، بیانات سے بری ہوا جاسکتا ہے نہ ہی ذمے داریوں سے آزاد ہوا جا سکتا ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ عوام تمام باتوں کاحساب لیں گے، پی ایف سی ایوارڈ جاری کیا جائے، یقین ہے وزیراعلیٰ سندھ ہماری تجاویز پر مثبت انداز میں سوچیں گے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ سیاست نہیں خدمت کا نظریہ ہے، ان اقدامات سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں ہمارے لوگ مشکل میں ہیں، سندھ حکومت نے بلدیاتی اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بلدیاتی اداروں کے پاس وسائل نہیں، کورنگی کے ایریا میں 2 کروڑ کی لاگت سے ڈیڑھ کلو میٹر سڑک کئی سال بعد تعمیر ہورہی ہے۔

install suchtv android app on google app store