ناراض اتحادی جماعت وزیر اعظم کے دورہِ کراچی سے بےخبر۔۔۔ پسِ پردہ حقیقت آگئی

وزیر اعظم ایک روزہِ دور پر کراچی جائے گے فائل فوٹو وزیر اعظم ایک روزہِ دور پر کراچی جائے گے

وزیر اعظم عمران خان کے ایک روزہ دورے کے شیڈول میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

ایم کیو ایم نے اس ضمن میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے ملاقات کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی خواہش ہے کے وزیر اعظم بہادر آباد تشریف لائیں، ناراض اتحادی جماعت کی قیادت نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا اہم دورہِ لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایوان وزیراعلیٰ پنجاب لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ناراض گروپ کے اراکین سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات پر بات کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store