وزیر اعظم کا اہم دورہِ لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایوان وزیراعلیٰ پنجاب لاہور پہنچ گئے ہیں اسکرین گریب وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایوان وزیراعلیٰ پنجاب لاہور پہنچ گئے ہیں

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایوان وزیراعلیٰ پنجاب لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ناراض گروپ کے اراکین سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات پر بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہورمیں مصروف دن گزاریں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کے علاوہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران صوبائی کابینہ کے اراکین اور اتحادیوں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اس دوران وزیراعلیٰ وزراء کی کارکردگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں اس کے علاوہ وہ امن و امان کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

install suchtv android app on google app store