مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات۔۔۔حکومت کی پریشانی میں اضافہ

سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات فائل فوٹو سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے کراچی کے نجی اسپتال میں ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ان کی خیریت دریافت کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

خیال رہے کہ 11 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں طبی بنیادوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض سابق صدر کی ضمانت منظور کی تھی۔

ضمانت پر رہائی کے بعد سے سابق صدر کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

install suchtv android app on google app store