سابق صدر آصف زرداری کو اسلام آباد سے سیدھا کہاں روانہ کر دیا گیا؟ ناقابلِ یقین خبر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کو ضمانت ہونے کے بعد کراچی لانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سابق صدر کو اسلام آباد سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کراچی لایا جائے گا، وہ آج رات کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو کراچی لانے کے بعد ایئر پورٹ سے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا جائے گا، جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرا دیا جائے گا۔

سابق صدر آصف زرداری کو دل کی بیماری کے ساتھ دیگر امراض بھی لاحق ہیں، اسپتال میں سی ٹی اسکین ، انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کا پلان تر تیب دیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی سب سے پہلے انجیو گرافی کی جائے گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر ان کی انجیو پلاسٹی بھی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ امراض قلب کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر ان کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہوں گے، یہ بورڈ 6 رکنی ماہرین پر مشتمل ہے۔ آصف زرداری کے لیے نجی اسپتال میں علیحدہ سے وی آئی پی روم تیار کرلیا گیا، جہاں سابق صدر نجی اسپتال کے وی آئی پی سوٹ 2 چوتھے فلور پر داخل ہوجائیں گے۔

install suchtv android app on google app store