میں نے توعمرانیات میں ماسٹر کیا ہوا ہے، پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے یہ بات کیوں کہی؟ حیران کن خبر آگئی

شہلا رضا فائل فوٹو شہلا رضا

میں کیا کہہ سکتی ہوں میں نے تو عمرانیات میں ماسٹر کیا ہوا ہے، پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے بڑی بات کہہ دی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ نواز شریف کے باہر جانے کے حوالے سے میں کیا کہہ سکتی ہوں میں نے تو عمرانیات میں ماسٹر کیا ہوا ہے؟ ڈاکٹر تو یاسمین راشد ہیں اور شوکت خانم کینسر ہسپتال والے ہیں۔

شہلا رضا نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اب کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے ، مہنگائی میں روزبروز اضافہ ہورہاہے اوراس کے حل کیلئے ان کے پا س کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کوعوام نے منتخب کرکے بھیجا پروڈکشن آرڈر جاری کرنا ان کاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے تو کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کوجانے کی اجازت دی لیکن یہ وہی عمران خان تھے جوجانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے ۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کے باہر جانے کے حوالے سے کیا کہہ سکتی ہوں میں نے تو عمرانیات میں ماسٹر کیاہواہے ، ڈاکٹر تو یاسمین راشد ہیں اور شوکت خانم کینسر ہسپتال والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ کام نہیں تھا کہ کہتے نہیں جانے دیں گے بلکہ وہ یہ بات عدالتوں پر چھوڑتے ، شیخ رشید بھی کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کوجانے دیاگیا تو یہ بات تو حکومت میں شامل لوگ کہہ رہے ہیں ، ہم تو نہیں کہہ رہے ۔

install suchtv android app on google app store