شہرِ قائد سے اغوا ہونیوالی دعا منگی کیسے گھر پہنچ گئی؟ کیس کا اہم پہلو آگیا سامنے

ایک ہفتہ قبل خیابان بخاری سے اغوا ہونیوالی دعا منگی کے کیس میں اہم موڑ سامنے آگیا فائل فوٹو ایک ہفتہ قبل خیابان بخاری سے اغوا ہونیوالی دعا منگی کے کیس میں اہم موڑ سامنے آگیا

ایک ہفتہ قبل خیابان بخاری سے اغوا ہونیوالی دعا منگی کے کیس میں اہم موڑ سامنے آگیا۔

گزشتہ شب دعا منگی اپنے گھر پہنچ گئی تاہم اہلخانہ دعا سے متعلق کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہیں، اس سلسلے میں پولیس کا موقف سامنے نہیں آسکا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طورپر ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد دعا منگی کی بازیابی عمل میں آئی، دعا گزشتہ شب گھر پہنچ گئی ہے اور وہ خیریت سے ہے تاہم اہلخانہ نے کسی بھی قسم کی معلومات شیئر کرنے سے گریز کیا۔

یاد رہے کہ دعا منگی کو ایک ہفتہ قبل ڈیفنس خیابان بخاری کے علاقے سے اپنے دوست کے ہمراہ واپس آتے ہی اغوا کیا گیا تھا اور ملزمان گاڑی میں ڈال کر دعا کو لے گئے تھے جبکہ ان کے ساتھ موجود لڑکے کو بھی گولی ماری گئی جو زخمی حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل واٹس ایپ کے ذریعے اہلخانہ سے رابطہ کیاگیا تھا اور تاوان بھی مانگا گیا تھا، وائس میسجز بھی تھے ۔ رپورٹ کے مطابق دعا منگی کے اغوا 11 مئی کو اغوا ہونیوالی بسمہ سے مماثلت رکھتا ہے ، دونوں واقعات میں تین چار لوگ تھے اور گاڑی ہی استعمال کی گئی۔

 

install suchtv android app on google app store