سولر پینل کے ٹھیکوں کا کیس: قائم علی شاہ بال بال بچ گئے، مگر ابھی تک خطرے کی تلوار لٹک رہی ہے

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ فائل فوٹو سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

اسلام آبادہائیکورٹ نے سولر پینل کے ٹھیکوں کے کیس میں عبوری ضمانت منظورکرلی، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ نیب کی جانب سے 3 دسمبر کو پیش ہونے کا کال اپ نوٹس ملا۔

سولر پینل کے ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے 3 دسمبر کو طلب کیاہے جس میں گرفتاری کا خدشہ ہے ،عدالت نے قائم علی شاہ کی 9 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، عدالت نے قائم علی شاہ کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

install suchtv android app on google app store