پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کا سائفر، توشہ خانہ اور نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین  عمران خان فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی جانب سے سائفر، توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس کی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سائفر کیس، توشہ خانہ ریفرنس اور دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر دائر کریں گے۔

سائفر کیس کا فیصلہ 30 جنوری، توشہ خانہ نیب ریفرنس کا فیصلہ 31 جنوری جبکہ دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ تین فروری کو سیشن عدالت نے سنایا تھا۔

تینوں مقدمات کے فیصلوں کے دو ہفتے گزر جانے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سزا کے خلاف اپیلیں دائر نہیں کی گئیں تھیں۔

install suchtv android app on google app store