کراچی پولیس کا بہت بڑا کارنامہ۔ بڑی خبر سامنے آگئی

ث دو ملزمان کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گرفتار کر لیا فائل فوٹو ث دو ملزمان کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گرفتار کر لیا

سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے 4 سالہ معصوم بچی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا یے۔


ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان علی نواز اور اکبر شریف کی گرفتاری گزشتہ رات نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں بشیر چوک سے ہوئی۔

ایس ایس پی عرفان اسلم راؤ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بچی کے قتل میں استعمال کئے گئے، پستول سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق 19 نومبر کی شام ملزمان نے سرجانی ٹاون کے علاقے میں حمید نامی شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کر دی تھی جس سے حمید کی 4 سالہ بھانجی سدرا جاں بحق ہو گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹرالیون ایف کی ایک دکان پر ڈکیتی کے دوران محمد کامران کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ بھائی فرحان کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ کے علاوہ موٹرسائیکل اور موبائل فون بھی بر آمد ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store