پاکستان کے کس اہم سیاسی رہنما نے دیوالی میں شرکت کرکے سب کو حیران کر دیا ؟ تہلکہ خبر سامنے آگئی

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بندی چھوڑھ دیوالی کے موقع پر کشمور میں سکھوں کے گوردوارہ صاحب سنگھ سبھا پہنچ گئے فائل فوٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بندی چھوڑھ دیوالی کے موقع پر کشمور میں سکھوں کے گوردوارہ صاحب سنگھ سبھا پہنچ گئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بندی چھوڑھ دیوالی کے موقع پر کشمور میں سکھوں کے گوردوارہ صاحب سنگھ سبھا پہنچ گئے۔


گوردوارہ صاحب کے پردھان سردار مہیش سنگھ نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا، ان کے ہمراہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، مکیش کمار چاؤلہ، سردار عبدالرؤف کھوسو اور سردار احسان خان مزاری بھی موجود تھے

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو سری صاحب، سروپاؤ اور شیلڈ کے تحائف پیش کیے گئے

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بندی چھوڑھ دیوالی کی خوشی کا کیک بھی کاٹا۔

بلاول بھٹو کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں رہنے والی ہندو اور سکھ کمیونٹی کو دیوالی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں رہنے والے تمام لوگوں کے لے برابر کے حقوق چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ اقلیتی برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے گردوارے میں دیوالی منانے کا موقع دیا

install suchtv android app on google app store