بچے کی میت لے جاتے والد اور چچا بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، دل دہلانے والی خبر آگئی

بچے کی میت لے جاتے والد اور چچا بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، دل دہلانے والی خبر آگئی فائل فوٹو بچے کی میت لے جاتے والد اور چچا بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، دل دہلانے والی خبر آگئی

سندھ کے ضلع میرپور خاص میں بچےکی میت موٹر سائیکل پر گھر لے جانے والے والد اور چچا کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی۔

گزشتہ روز میرپور خاص میں والد اور چچا سول اسپتال سے بچے کی میت لے جا رہے تھے کہ اس دوران ٹرک کی ٹکر سے دونوں افراد جاں بحق ہو گئے۔

سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خلیل میمن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بچے کے والد اور چچا اسپتال انتظامیہ کو بتائے بغیر میت لے کر چلے گئے، میت لے جانے کے لیے ایمبولینس نہیں مانگی گئی۔

بعدازاں بچے کے نانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایمبولینس کے لیے ڈرائیور نے 2500 روپے مانگے تھے اور ہمارے پاس صرف 300 روپے تھے، بہت منتیں کیں لیکن ایمبولینس کا ڈرائیور نہیں مانا جس پر میت کو موٹر سائیکل پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے پر تین مختلف تحقیقات ہو رہی ہیں کیونکہ محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنر نے الگ الگ تحقیقات کاحکم دیا ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر منور تالپور نے بھی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

install suchtv android app on google app store