کرنٹ لگنے سے 31شہریوں کی ہلاکت، میئر کراچی نے کے الیکٹرک کے خلاف انتہائی قدم اٹھا لیا

کرنٹ لگنے سے شہریوں کی ہلاکت، میئر کراچی نے کے الیکٹرک کے خلاف انتہائی قدم اٹھا لیا فائل فوٹو کرنٹ لگنے سے شہریوں کی ہلاکت، میئر کراچی نے کے الیکٹرک کے خلاف انتہائی قدم اٹھا لیا

کراچی شہر میں کرنٹ لگنے سے 31شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعدمیئرکراچی وسیم اختر نے کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ۔


نجی چینل کے مطابق کے مطابق ایف آئی آر درخشاں ٹاﺅن کی حدود میں کرنٹ لگنے سے تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے بعد درج کروائی گئی ہے ۔

ایف آئی آر کے اندر اج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کے الیکٹرک کیخلاف ایف آئی آر میئر کراچی کی حیثیت سے درج کروائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی غفلت سے شہریوں کی اموات ہورہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

install suchtv android app on google app store