مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کی حفاظتی ضمانت 7 دن کے لئے منظور

  • اپ ڈیٹ:
مسلم لیگ نواز کے رہنما مفتاح اسماعیل فائل فوٹو مسلم لیگ نواز کے رہنما مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ نواز کے رہنما مفتاح اسماعیل نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا تھا۔ ہائی کورٹ نے مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کی 7 دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے اور  5 لاکھ زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں اور درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نیب تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں ، نیب کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم بھی عدالتی احاطے میں موجود ہے، ضمانت منسوخ ہوئی تو مفتاح اسماعیل کو گرفتار کیا جائے گا۔ گزشتہ روز نیب حکام نے مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، مگر گرفتاری نہیں ہوسکی تھی۔

install suchtv android app on google app store