دریائے سندھ کے کنارے ریت چوری کا سلسلہ جاری، انتظامیہ کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان

حیدرآباد میں دریائے سندھ کے کنارے سے ریت چوری کرنے کا سلسلہ جاری ہے فائل فوٹو حیدرآباد میں دریائے سندھ کے کنارے سے ریت چوری کرنے کا سلسلہ جاری ہے

حیدرآباد میں دریائے سندھ کے کنارے سے ریت چوری کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بااثر افراد کی سرپرستی میں یہ کام کافی عرصے سے ہوریا ہے۔

حیدرآباد میں دریائے سندھ کے کنارے سے ریت چوری کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بااثر افراد کی سرپرستی میں حسین آباد کے بچاو بند سے ریت کو ٹرالوں میں بھر کر فروخت کرنے کیلئے لے جایا جارہا ہے جبکہ دریا کی ریت اٹھانے والوں کی گاڑی کی وجہ سے ایک مسجد کا مینار شہید ہوگیا ہے۔

تھانہ حسین آباد اور انتظامیہ کی پراسرار خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے شہریوں نے وزیر اعلی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store