حکومت سندھ کا سجاول کو نیا ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت سندھ کا سجاول کو نیا ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری حکومت سندھ کا سجاول کو نیا ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت سندھ نے سجاول کو نیا ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نیا ضلع بننے سے صوبہ سندھ میں اضلاع کی تعداد اٹھائیس ہو گئی ہے

حکومت سندھ نے سجاول کو نیا ضلع بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ سجاول کوضلع بنائے جانے کے بعد سندھ میں اضلاع کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ حکومت سندھ نے سجاول کے نام سے نیا ضلع بنانے کا نوٹی فی کیشن جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع سجاول،ضلع ٹھٹھہ کو تقسیم کرکے قائم کیا گیا ہے۔ ضلع سجاول کا نوٹیفیکیشن بورڈ آف ریونیو سندھ نے جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع سجاول تعلقہ کھارو چھان، شاہ بندر، جاتی، سجاول اور میرپور بھٹورو پر مشتمل ہوگا جبکہ ضلع میرپور ساکرو، کیٹی بندر، گھوڑا باری اور تعلقہ ٹھٹھہ پر مشتمل ہوگا۔ 

install suchtv android app on google app store