کشمور: وین میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق

صوبہ سندھ کے شہر کشمور میں وین میں سلنڈ رپھٹ گیا اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے فائل فوٹو صوبہ سندھ کے شہر کشمور میں وین میں سلنڈ رپھٹ گیا اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے

صوبہ سندھ کے شہر کشمور میں انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب وین میں سلنڈ رپھٹ گیا، سلنڈر پھٹنے سے وین میں آگ لگ گئی اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کشمور کے قریب وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک حادثے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جہلم میں جی ٹی روڈ پرمسافروین میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث لگنے والی آگ سے 8 مسافر جاں بحق جبکہ 4 مسافر زخمی ہوگئے۔

 

install suchtv android app on google app store