آغاسراج درانی کی درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس جاری، 24اپریل تک جواب طلب

 سندھ اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی فائل فوٹو سندھ اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چوبیس اپریل کوجواب طلب کرلیا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ انکوائری ختم کروا کر ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں گرفتار آغاسراج درانی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا۔

آغا سراج نےگرفتاری کوچیلنج اورضمانت کےلیےعدالت سےرجوع کیا تھا اور درخواست میں چیئرمین نیب کوفریق بنایا گیا ہے۔

اسپیکرسندھ اسمبلی نے موقف اختیار کیا ہے 18فروری کو کال اپ نوٹس جاری کرکے 25فروری کو طلب کیاگیا، میں شیڈول بناکر 19فروری کو اسلام آباد گیا تو 19 فروری کو چیئرمین نیب نے وارنٹ جاری کردیے اور 20 فروری کو اسلام آباد سے گرفتارکیاگیا۔

آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری کا طریقہ کار قانون کے برخلاف تھا، مجھے سیاسی انتقام کی خاطر گرفتار کیاگیا، گھر پر چھاپے کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا نیب اب تک میرے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا اور استدعا کی نیب ریمانڈ لے رہا ہے مگرجواز اب تک پیش نہیں کرسکا، گرفتاری کے طریقہ کار کو غیرقانونی قرار دیا جائے اور میرے خلاف انکوائری کو ختم اور ضمانت پر رہا کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store