سندھ میں گیس بحران کا چھٹا روز، سٹیشنز پر سی این جی کیلئے لمبی قطاریں

سندھ میں گیس بحران کا چھٹا روز، سٹیشنز پر سی این جی کیلئے لمبی قطاریں فائل فوٹو

حکومتی دعوے صرف دعوے ہی رہے، کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز نہ کھل سکے، انتظار میں گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم ہونے سے شہری مشکل کا شکار ہیں۔

حکومت کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سی این جی اسٹیشنز کھلنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن معاملہ جوں کا توں ہے۔

شہری صبح سے اپنی گاڑٰیاں لے کر سی این جی کے حصول کیلئے لائنوں میں لگے ہیں، ہر کوئی اس انتظار میں ہے کب انہیں گیس ملے۔

گاڑیوں کو گیس ملنے میں تاخیر سے شہر میں آج بھی پبلک ٹرانسپورٹ کم ہے، بعض گاڑیاں سی این جی اسٹیشنز پر لائنوں میں لگی ہیں جبکہ شہری پریشانی سے دوچار ہیں۔ کراچی میں گیس بحران سے گھریلو صارفین بھی متاثر ہیں، بڑے تو بڑے بچے بھی مشکل میں ہیں۔

گیس بحران پر قابو پانے کیلئے جمعے کو اجلاس پر اجلاس ہوئے، یقین دہانیوں پر یقین دہانیاں کرائی گئیں لیکن کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی، عوام سڑکوں پر دربدر ہیں، گھروں میں بھی پریشان ہیں۔

install suchtv android app on google app store