سندھ بھر میں 8 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ بھر میں 8 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد فائل فوٹو سندھ بھر میں 8 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد

حکومت سندھ نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 8 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر میں امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے یکم تا 10 محرم تک کرمنل پراسیجر کوڈ کے تحت دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

تاہم کرمنل پروسیجر کوڈ (سی پی سی) کی دفعہ 144 (6) کے تحت 8 سے 10 محرم تک صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔البتہ اس پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں، بزرگوں، صحافیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، ڈاکٹروں، فائر فائٹرز اور ریسکیو سروسز کے ملازمین پر نہیں ہوگا۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال، دیواروں پر چاکنگ کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز تقریریں کرنے یا انہیں نشر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store