خورشید شاہ کو ووٹرز نے گھیر لیا، سخت سوالات کا سامنا

خورشید شاہ کو ووٹرز نے گھیر لیا، سخت سوالات کا سامنا فائل فوٹو خورشید شاہ کو ووٹرز نے گھیر لیا، سخت سوالات کا سامنا

سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو ووٹرز نے گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ پنوں عاقل کے علاقے سلطانپور میں انتخابی مہم کیلئے پہنچے تو مکینوں نے خورشید شاہ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ووٹرز نے شکوہ کیا کہ کوئی سڑک نہیں بنائی اور نہ ہی گاؤں میں کوئی کام کیا گیا۔

خورشید شاہ ووٹرز کو کام کرانے کی یقین دہانی کرا کے واپس چلے گئے۔

install suchtv android app on google app store