خالد شمیم کی ویڈیو منظرعام پرلانا ایم کیوایم کے خلاف سازش ہے: فاروق ستار

ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جیل میں ہائی پروفائل قتل کے مبینہ ملزم خالد شمیم کی ویڈیو منظر عام پر آنا ہمارے خلاف سازش ہے جب کہ حکومت اور اداروں کو اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔

کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو  پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جیل میں ہائی پروفائل قتل کے مبینہ ملزم خالد شمیم کی ویڈیو منظر عام پر آنے سے کئی سوالات اٹھ گئے ہیں جس کے بعد اس معاملے پر حکومت اور اداروں کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔

مزید جانئیے: عمران فاروق قتل کیس، عبوری چالان مرتب، الطاف حسین قتل کے ملزم قرار

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار اگر اس ڈرامے کے پیچھے ہیں تو وہ سامنے آئیں ورنہ اس کی وضاحت دیں۔

مزید پڑھیں: عمران فاروق کیس: محسن علی اور خالد شمیم کا اعترافی بیان ریکارڈ

ڈاکٹر فاروق ستار نے سپریم کورٹ سے ملزم خالد شمیم کے ویڈیو پیغام کا از خود نوٹس لینے کی درخواست کی جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی اپیل کی کہ وہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کریں۔

install suchtv android app on google app store