سانحہ بلدیہ ٹاون کیس میں اہم پیش رفت رینجرز نے فیکٹری میں آگ لگانے والے ایم کیو ایم کے مفرور کارکن زبیر عرف چریا کو گرفتار کر کے 90 روز کی تحویل حاصل کر لی۔
رینجرز نے ایم کیو ایم کے کارکن زبیر عرف چریا کو گرفتار کر لیا۔
رینجرز نے زبیر عرف چریا کو اس کے ایک ساتھی شہزاد پرویز کے ہمراہ سخت حفاظتی انتظامات میں انساد دہشت گردی کورٹ میں پیش کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی: سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی
رینجرز کے لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزم ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔
ملزم زبیر عرف چریا سانحہ بلدیہ ٹاون کا مفرور ملزم ہے۔
مزید جانئیے: سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی کے نئے سنسنی خیزانکشافات
ملزم نے بھتہ نہ ملنے پر بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی تھی جس سے خواتین سمیت 259 بے گناہ افراد جل گئے تھے۔
ملزم کارروائی کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں: سانحہ بلدیہ ٹاؤن: ملوث تمام افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری
عدالت نے دونوں ملزموں کو 90 روز کے لئے رینجرزکی تحویل میں دے دیا اور محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایت کی کہ ملزموں کی جے آئی ٹی تشکیل دے کر 15 دن میں رپورٹ جمع کرائیں۔
زبیر عرف چریا کی گرفتاری کو سانحہ بلدیہ ٹاون کیس میں بہت ہی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔