کراچی: سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی

عدالت نے ملزم منصورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

جوڈیشیل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاون کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں اسپیشیل پبلک پراسیکیوٹر خالد محمود شیخ اور مقدمے کے سابق تفتیشی افسر جہانزیب بھی موجود تھے ۔

سماعت شروع ہوئی تو سابق تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ میرا دوبار آپریشن ہوا ہے ۔

عدالت نے ان سے کہا کہ آپ استغفار کریں ۔ سابق تفتیشی افسر بولے میں بیمار ہوں ، ادارے کو کہہ دیا تھا ، بیماری کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہوں۔ جس پر عدالت نے کہا کہ ہم سب مجبوری سے آتے ہیں کوئی خوشی سے نہیں آتا ۔ آپ چھٹی لےکے گھر بیٹھ جائیں۔

عدالت نے ملزم منصورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی ۔ 

 

install suchtv android app on google app store