ایم کیو ایم کو اجرک فوبیا ہوگیا ہے، سمعتا افضال سید

ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید

ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو اجرک فوبیا ہوگیا ہے۔ اجرک نہ صرف سندھ بلکہ پورے برصغیر کی پہچان ہے، ہماری ثقافت پر حملہ دراصل سندھ کے عوام کی اجتماعی شناخت پر حملہ ہے۔

سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے فاروق ستار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موہن جو دڑو کے آثار قدیمہ سے لے کر آج کے جدید سندھ تک اجرک ہماری شناخت کا لازمی حصہ رہی ہے۔

آج جنوبی ایشیا کا بچہ بچہ اجرک کی اہمیت سے واقف ہے،سندھ کی ثقافت پر انگلی اٹھانے والے جان لیں کہ اجرک ہماری محبت، ہماری پہچان اور ہماری غیرت ہے۔

اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایم کیو ایم کے پاس اب کوئی سیاسی بیانیہ نہیں بچا،کبھی ہماری قیادت کو نشانہ بناتے ہیں اور کبھی ہماری ثقافت پر وار کرتے ہیں۔

یہ ناکام سیاست کی علامت ہے، سندھ کے عوام اپنی ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور ایسی تنگ نظری کو ہر فورم پر رد کریں گے۔

install suchtv android app on google app store