کراچی اسٹریٹ کرائم: آپ ایک آن لائن آرڈر کریں صبح پسٹل آپ کو مل جاتا ہے

کراچی کرائم فائل فوٹو کراچی کرائم

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کا حل آسان الفاظ میں بتاتے ہوئے ہوش اڑانے والے انکشافات کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کراچی میں 70 فیصد غیر قانونی اسلحہ آن لائن آرہا ہے، اب آپ ایک آن لائن آرڈر کریں صبح پسٹل آپ کو مل جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی انچارج نے بتایا کہ کچے سے زیادہ کراچی میں صورتحال خراب ہے، اتنے شہری کچے میں نہیں جتنا کراچی میں مارے گئے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شہرقائد میں صرف آن لائن نہیں بلکہ کورئیر سے بھی اسلحہ پکڑا گیا، پاکستان کی سب سے بڑی کورئیر کمپنی میں دو حصوں میں ہتھیار آیا جبکہ اسلحہ کے پی کے سے بسوں اور دیگر ذریعے سے بھی کراچی پہنچتا ہے۔

سی ٹی ی انچارج کے مطابق پچاس فیصد ایڈوانس پیمنٹ پر اسلحہ پہنچا دیا جاتا ہے، اسلحہ سپلائی گروہ میں زیادہ تر سرکاری ملازم ملوث ہیں اور 2 سے 3 ہزار روپے کراچی میں اسلحہ پہنچانے کے ملتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کرمنل کے علاوہ اسلحہ اسٹوڈنٹس اور شوقین افراد بھی منگواتے ہیں، 20 ہزار تنخواہ والا 45 ہزار کا اسلحہ صرف شوق میں منگواتا ہے، اور کراچی میں پستول راکٹ لانچر اور کلاشنکوف سے خطرناک ہے۔

راجہ عمر خطاب نے کہا کہ جتنے کرمنل ہیں وہ نشے میں یا خوف میں آکر گولی ماردیتے ہیں کراچی میں اب کرائے کے پستول والا رواج ختم ہوگیا ہے کیوں کہ اب آپ ایک آن لائن آرڈر کریں صبح پسٹل آپ کو مل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرائم کو روکنے کا ایک ہی حل ہے، کیوں کہ ہتھیار نہیں ہوگا تو کرائم نہیں ہوگا تو اس کے لیے یا تو سارے غیر قانونی ہتھیار لیگل کردیں یا لیگل بھی جمع کرلیں۔

 

install suchtv android app on google app store