عام انتخابات 2024 کا پہلا مکمل نتیجہ آگیا، سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی نشست جیت لی۔
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے۔
ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
پی ایس 77 جامشورو 1کے تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی برڑو 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔