بینظیر بھٹو کی سولہویں برسی برسی آج منائی جا رہی ہے

محترمہ بے نظیر بھٹو فائل فوٹو محترمہ بے نظیر بھٹو

پیپلز پارٹی کی سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے سلسلے میں کارکنوں کی گڑھی خدا بخش آمد جاری ہے۔ چار بجے مرکزی جلسے کا آغاز ہوگا جس سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ پانچ بجے کے قریب بلاول بھٹو زرداری کا مرکزی خطاب ہوگا،

کارکنوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ دوپہر ایک بجے عام لنگر تقسیم کیا جائے گا، دوپہر دو بجے برسی کے مرکزی جلسے کا آغاز محفل مشاعرہ سے ہو گا۔

چار بجے مرکزی جلسے کا آغاز ہوگا جس سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ پانچ بجے کے قریب بلاول بھٹو زرداری کا مرکزی خطاب ہوگا، شام سات بجے برسی کی تقریبات کا اختتام ہوگا۔

install suchtv android app on google app store