نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات فائل فوٹو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبے کے مختلف انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو صوبے میں نگران حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں سندھ میں سمگلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے وزیر اعلی سندھ کی قیادت میں صوبے کے انتظامی امور کے حوالے سے مثبت پیشرفت پر حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store