وزیراعلیٰ سندھ کیلئے بڑی خوشخبری، اہم کیس سے بری

  • اپ ڈیٹ:
مراد علی شاہ فائل فوٹو مراد علی شاہ

احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے بری کردیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کے خلاف نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت کی جہاں ملزمان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو ریفرنس میں بری کردیا۔

احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں نامزد دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا۔

install suchtv android app on google app store