الیکشن ٹریبونل غربی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف دائر تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔
سٹی کورٹ الیکشن ٹریبونل غربی میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے میئر کراچی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کی درخواستیں مسترد کردیں۔
یوسی 8 ابراہیم حیدری کے ریٹرننگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے منظورکیا تھا، جس پر پی ٹی آئی کے 4 اور جماعت اسلامی کے 2 امیدواروں نے کاغذات کی منظوری کو چیلنج کیا تھا۔
درخواست میں اختیارکیا تھا کہ مرتضٰی وہاب ضلع جنوبی گزری کے ربائشی ہیں، قوانین کے مطابق اُمیدوار اسی حلقے سے الیکشن لڑ سکتا ہے جہاں کا ووٹر ہو۔
الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ درست قرار دے دیا، اور مرتضٰی وہاب کے خلاف دائر تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔