عام انتخابات کب ہوں گے؟ منظور وسان نے پیشگوئی کر دی

منظور وسان فائل فوٹو منظور وسان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں تاہم کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے الیکشن کمیشن ممبر سے ملاقات کی، جس میں عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر منظور وسان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا واویلا بلا جواز ہے،سندھ میں اعلیٰ عہدیدار انہی میں سے ہیں ، ایم کیو ایم تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، یہ سیاسی جماعتوں کیساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔

منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں تاہم عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے، پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور آ رہی ہے لیکن ہم نے جیلوں میں بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا۔

 

install suchtv android app on google app store