کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکا، مختلف شہروں میں گیس کی سپلائی معطل

کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکا فاءل فوٹو کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکا

بلوچستان کے علاقے سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔

پولیس کے مطابق سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں گاؤں غلام رسول ملک کے مقام پر دھماکا ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے جائے واقعہ پر پہنچ کر واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پائپ لائن میں دھماکا گیس پریشر کے باعث ہوا ہے تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store