رینجرز اور پولیس کی بڑی کارروائی، لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب کمانڈر گرفتار

لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب کمانڈر گرفتار فائل فوٹو لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب کمانڈر گرفتار

رینجرز اورپولیس نے کراچی کے علاقے لیاری میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب کمانڈر سلیم عرف ملا سہیل کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزم 2003 میں عزیر بلوچ گروپ 2009 میں پیپلز امن کمیٹی میں شامل ہوا، ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ وصولی، اسلحے کی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزم کا نام سی ٹی ڈی سندھ کی انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ریڈ بک میں شامل ہے، ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے اندرون سندھ روپوش رہا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مختلف انکشافات کیے، ملزم نے کلاکوٹ لیاری میں نجیب لاشاری کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

install suchtv android app on google app store