حیدرآباد: پیپلز پارٹی کے کاشف شور بلامقابلہ میئر منتخب

 پیپلز پارٹی کے کاشف شور بلامقابلہ میئر منتخب فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے کاشف شور بلامقابلہ میئر منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی کے کاشف شورو بلامقابلہ حیدرآباد کے مئیر اور صغیر قریشی ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کاشف شورو حیدرآباد کے مئیر اور صغیر قریشی ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے ہیں۔

حیدرآباد کے نو منتخب میئر کاشف شورو نے اپنی کامیابی کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بھی دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر اور پی پی رہنما سعید غنی نے حیدرآباد کے نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئر کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

install suchtv android app on google app store