کراچی ائیرپورٹ کی بندش سے متعلق خبروں پر سول ایوی ایشن کا بیان سامنے آگیا

کراچی ائیرپورٹ فائل فوٹو کراچی ائیرپورٹ

کراچی ائیرپورٹ کی بندش سے متعلق خبروں پر سول ایوی ایشن کا بیان سامنے آگیا ہے۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بیپر جوائے سے متعلق کراچی ائیرپورٹ کی بندش کی خبریں درست نہیں ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹس پر طے شدہ ایس او پیز کے تحت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں،غیر معمولی حالات میں ٹیک آف یا لینڈنگ کے لیے قریبی منزل کا فیصلہ کرتے ہیں۔

خراب موسم میں ائیرلائنز کی جانب سے شیڈولز میں خلل پڑسکتا ہے،دوسری جانب وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھاکہ چھوٹے ائیر کرافٹ کے لیے ائیرٹریفک روکنے کی ہدایت کی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store