سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا فائل فوٹو سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی کی 11 یوسیز میں سے پیپلز پارٹی نے 7 نشستوں پر کامیاب ہو گئی۔

کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل ہوا، پولنگ صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر انتخابات کے لیے 434 امیدوار میدان میں ہیں، کراچی ڈویژن کی 11 یو سی چیئرمین وائس چیئرمین اور وارڈ ممبر کی 15 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدوار میدان میں ہیں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا بھی بائیکاٹ کیا ہے۔

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی کی 11 یوسیز میں سے پیپلز پارٹی نے 7 نشستوں پر میدان مارلیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 98 ہوگئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پیپلز پارٹی نے لیاری ضلع جنوبی کی یوسی 2 بہار کالونی اور یوسی 8 مومن آباد ضلع غربی میں فتح حاصل کرلی۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے ضلع کیماڑی کی یوسی 2 بلدیہ ٹاؤن اور ضلع کورنگی یوسی نمبر 2، ضلع وسطی یوسی 13 نیو کراچی بھی جیت لی۔

جماعت اسلامی نے چیئرمین وائس چیئرمین کی 4 سیٹوں پر فتح حاصل کی، سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے ممبران کی تعداد 86 ہوگئی۔

یوسی 3 شاہ فیصل ٹاون پر جماعت اسلامی کے چیئرمین وائس چیئرمین 3412 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 6 میں جماعت اسلامی کے امیدوار نے 4055 ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹ لی۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) 7، جے یو آئی 3، ٹی ایل پی 1 اور آزاد امیدوار کے پاس 1 نشست ہے جب کہ چیئرمین، وائس چیئرمین کی 8 نشستوں کے نتائج روکے گئے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store