کراچی: سی ویو سے اغوا ہونے والی دونوں بچیاں بازیاب

سی ویو کراچی فائل فوٹو سی ویو کراچی

کراچی میں جنوبی زون پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عید کی تعطیلات کے دوران سی ویو سے اغوا ہونے والی دو معصوم بچیوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پیغام میں پولیس کی کامیاب کارروائی سے متعلق بتایا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران سی ویو سے اغواء ہونے والی دو معصوم بچیوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

 

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ نے بتایا کہ دونوں بچیاں ان کے والدین کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ جبکہ اغواء میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جنوبی زون کی پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

install suchtv android app on google app store