محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ایک بار پھر گرمی کی لپیٹ میں آئے گا فائل فوٹو محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ایک بار پھر گرمی کی لپیٹ میں آئے گا

محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو خبردار کردیا، بادل برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا اور کل سے ایک بار پھر کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ چند روز تک گرم اور مرطوب رہے گا  مزید بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store