سندھ کابینہ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

سندھ کابینہ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ فائل فوٹو سندھ کابینہ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

سندھ کابینہ نے ضلع گھوٹکی کے علاقے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن اور اس ضمن میں اسلحہ خریدنے کے لیے فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

سندھ کابینہ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ پولیس نے ارکان کو بریفنگ دی اور کہا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی ضرورت ہے۔

دونوں حکام ںے بتایا کہ ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی خریداری کی سفارش اپیکس کمیٹی کے 5 جنوری کے اجلاس میں کی گئی تھی، ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی خریداری کے لیے دو ارب 70 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

سندھ کابینہ نے فنڈز منظور کرکے اسلحہ خریدنے کی بھی منظوری دے دی۔ اب کابینہ کی منظوری سے سندھ حکومت اسلحہ کی خریداری کے لیے وزارت داخلہ سے این او سی لے گی۔

سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں مشترکہ آپریشن ہوگا جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج بھی حصہ لیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہوگا، آپریشن آئی جی پولیس اپنی منصوبہ بندی سے شروع کریں گے۔

install suchtv android app on google app store