وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 17 فروری سے سکھر اور حیدر آباد میں پیپلز بس سروس شروع کررہے ہیں، جو دنیا کی بہترین سروس ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ عوام کوریلیف دینا پیپلزپارٹی کی ترجیح ہے وزیراعلی سندھ عوام کوریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایت ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے جبکہ وزیراعلیٰ ان ریلیف کے منصوبوں کوخود مانیٹرکررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 17 فروری سے سکھرمیں پیپلزبس سروس شروع کر رہے ہیں، جو کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ میں پیپلز بس چل رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان خواتین کیلئےمخصوص بس سروس والے چند ممالک میں شامل ہے اور کراچی 20 فروری سے پنک بس سروس کے 3 نئے روٹس تیار کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 17 فروری کو سکھر میں پنک بس سروس شروع کررہے ہیں، 18 فروری کو حیدرآباد میں بس سروس شروع کررہے ہیں پیپلزبس سروس دنیا کی بہترین سروس ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ای بسزکی نئی کھیپ کراچی پہنچ چکی ہے جو چارجنگ سے چلتی ہیں۔