کپتان کا حکم ملتے ہی سندھ اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں گے: حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ فائل فوٹو حلیم عادل شیخ

تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کپتان کا حکم ملتے ہی سندھ اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ اسمبلیوں کے اس گڑے سڑے نظام سے نکلنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ سب ایم پی ایز کل سے کافی پرجوش ہیں، ہم تیار ہیں ہم مقابلہ کریں گے اس بار سادہ اکثریت سے ہم ایوان میں آکر حکومت بنائیں گے،اپنے کپتان عمران خان کا حکم آتے ہی سب مستعفی ہوجائیں گے۔ایسے ایوان میں بیٹھنے کا کیا فائدہ جہاں عوام کی بجائے چوروں کی بھلائی کے کام ہوتے ہوں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ جن اسمبلیوں میں قانون سازی ہوکے بڑے چور 1200ارب لیکر بھاگ جائیں،سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے 30 اراکین تھے جس میں4لوٹے ہوگئے، 26 اراکین اسمبلی ہیں ہم فوری استعفی دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا سندھ کے اندر 4 سال میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی ممبر نہیں مقرر کیا گیا،اپوزیشن لیڈر اگر5 گھنٹے تقریر کرتا ہے تو لاہور سے جاکر گرفتار کرلیا جاتا ہے، یہ وہ اسمبلی ہے جہاں 4 سال میں کسی بھی سٹینڈنگ کمیٹی میں اپوزیشن کا ممبر شامل نہیں کیا گیا، یہاں نہ پری بجٹ ڈسکشن اور پوسٹ بجٹ سیشن ہوتے ہیں، ایم پی ایز سے بجٹ سے پہلے نہ بعد کوئی مشاورت کی جاتی ہے،یہ اسمبلی تب کھلتی ہے جب انہوں نے اپنی چوری کرپشن کو لیگل کور دینا ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store