سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے قیام کی منظوری

سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے قیام کی منظوری فائل فوٹو سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے قیام کی منظوری

سندھ کابینہ نےکراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں یونیورسٹی سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یونیورسٹی ضلع وسطی میں بنائی جائےگی، عباسی شہید اسپتال میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا ٹیچنگ اسپتال ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ نے یونیورسٹی کا بل اسمبلی میں بھیجنےکی ہدایت کی ہے۔

کابینہ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ آف بے نظیر انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ نواب شاہ ایکٹ بھی کابینہ میں پیش ہوا جسے منظور کرلیا گیا۔

install suchtv android app on google app store