کراچی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن 18 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن 18 ملزمان گرفتار فائل فوٹو کراچی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن 18 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ اورکومبنگ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ ملزما ن کوحراست میں لے کر ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن، منشیات اورچھالیہ برآمد کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا ہے کہ پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ملیر،مدینہ ٹاؤن، شاہ لطیف ٹاؤن اوردیگر ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا سرچ اورکومبنگ آپریشن کیا۔ جس کے دوران 18ملزما ن کو حراست میں لیا گیا۔

حراست میں لیے گئے ملزمان میں سے 10غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 5 عدد 30 بور پستول، 2عدد 9 ایم ایم پستول، 3 عدد 12 بور گن، 1 عدد ایم فور رائفل، مختلف نوعیت کا ایمونیشن، 500 گرام کرسٹل اور50پیکٹ چھالیہ بھی برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store