ریسکیوں 1122 سروس اب سندھ میں شروع کرنے کا اعلان

ریسکیوں 1122 فائل فوٹو ریسکیوں 1122

پنجاب میں ریسکیو 1122 آنے کے 18 سال بعد سندھ حکومت بھی جاگ گئی، اگلے چند ہفتوں میں ایمرجنسی رسپاس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک سے لیے گئے 7 کروڑ ڈالرز قرض سے ریسکیو 1122 شروع کی جائے گی جبکہ دو سو اٹھاسی نئی ایمبولینس آگئيں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آنے والی ایمبولنسز آئندہ ہفتے محکمہ صحت کے سپرد کی جائیں گی جبکہ ریسکیو 1122 کا کام صوبائی ڈسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کے تحت ایمبولنس سروس امن فاونڈیشن اور فائر بریگیڈ محکمہ بلدیات کے زیر انتظام کام کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی مشینری اور عملہ طلب کیا جائے گا جبکہ ریسکیو 1122 کے ریجنل دفاتر تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں قائم ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ریسکیو 1122 کے پانچ دفاتر قائم ہوں گے۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کے2 ہزار مقامات پر 10 ہزار کیمرے لگانے کی منظوری بھی دے دی ،کیمرے شمسی توانائی سے چلیں گے۔

install suchtv android app on google app store