سندھ میں پانی کا بحران کے باعث کوٹری بیراج پر 59 فیصد پانی کی کمی

سندھ میں پانی کا بحران فائل فوٹو سندھ میں پانی کا بحران

سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا اور کوٹری بیراج پر 59 فیصد پانی کی کمی کے باعث فصلوں کی کاشت کے لیے پانی کی فراہمی روک دی گئی۔

سندھ میں پانی کے بحران کی وجہ سے سکھر بیراج پر بھی پانی کی کمی 48 فیصد تک پہنچنے کے باعث فصلوں کی کاشت کے لیے پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پی آئی بی کالونی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی بچی مل گئی

کوٹری بیراج کنٹرول روم کے مطابق بیراج کے اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 5 ہزار 90 کیوسک ہے جب کہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 205 کیوسک ہے، کوٹری بیراج پر اس وقت 59 فیصد پانی کی کمی کا کا سامنا ہے جب کہ اس وقت کوٹری بیراج پر 12 ہزار کیوسک پانی دستیاب ہونا چاہیے تھا۔

پانی کی عدم دستیابی کے باعث کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہروں کے بی فیڈر، اکرم واہ اور کمبائنڈ چینل سے صرف پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے ج بکہ زراعت کے لیے اس وقت بیراج پر پانی دستیاب نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے بارش کا نیا سلسلہ شروع نہیں ہوا تو فصلوں کو نقصان ہوگا، حالیہ بارشوں کے بعد ارسا کی جانب سے چھوڑا گیا 30 ہزار کیوسک پانی 5 سے 6 روز میں سکھر پہنچے گا۔

install suchtv android app on google app store