سندھ میں تین دن کے لیے سی این جی بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق آج صبح 8 بجے سے 3 روز کے لیے صوبے میں سی این جی بند رہے گی۔ ایس ایس جی سی کے مطابق جنرل انڈسٹری، کیپٹو پاور کو 24 اپریل صبح 8 سے ایک دن کے لیے گیس بند ہوگی۔