ایس ایس جی سی نے سندھ بھر میں سی این جی پھر بند کردی

سی این جی فائل فوٹو سی این جی

ایس ایس جی سی نے آج سے سندھ بھر میں سی این جی 72 گھنٹوں کے لیے بند کردی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ سے پیر تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہے کہ 4 مارچ کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ ترجمان نے کہا کہ گھریلوصارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایس ایس جی سی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لیے بند کردیا تھا۔

اس کےعلاوہ گزشتہ ہفتے بھی سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز پر گیس جمعہ 25 فروری کی صبح 8 بجے سے پیر 28 فروری کی صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کیلئے بند کردی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store