سندھ بھر میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان

کراچی میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان فائل فوٹو کراچی میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز آج سے کھل گئے۔ سوئی سدرن کمپنی (ایس ایس جی سی) نے گیس کی قلت کے باعث ڈھائی ماہ قبل سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کردی تھی۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے ڈھائی ماہ سی این جی بند کیے جانے کا فیصلہ طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنےکے لیےکیا گیا تھا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا تھا کہ سندھ میں ڈھائی ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کرنا ظلم ہے۔

install suchtv android app on google app store