سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ، بازاروں میں صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی جا سکیں گے

سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ، بازاروں میں صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی جا سکیں گے فائل فوٹو سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ، بازاروں میں صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی جا سکیں گے

سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بازاروں میں صرف ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جو سرکاری افسر ماسک نہیں پہنے گا اس کو جرمانہ کیا جائے گا اور جرمانے میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

صوبے میں تمام شادی ہالز، مارکیٹز اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کا سروے کیا جائے گا جس میں اسپتالوں کی گنجائش کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسپتالوں میں کتنی گنجائش ہے اور مزید کتنی ضرورت ہے بتایا جائے۔

شادی تقریبات میں کھانہ باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بازاروں میں صرف ویکسین کیے گئے افراد کے داخلہ کی اجازت ہو گی اور انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا ریکارڈ چیک کرنا لازمی ہو گا۔

حکومت کی ویکسی نیشن مہم پورے سندھ میں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store